25 ستمبر 2012 - 20:30

قطر کے امیر نے ایک بار پھر شام میں فوجی مداخلت کا مطالبہ کیا –

ابنا: قطر کے امیر" شیخ حمد بن خلیفه آل ثانی " نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں شام کے حالات کو نا قابل برداشت قراردیتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کے حل کےلئے ہونیوالی سیاسی کوششوں کی ناکامی کے پیش نظر ، اس ملک میں تشدد کے خاتمے اور عوام کو نجات دلانے کےلئے فوجی اقدام کی ضرورت ہے – انہوں نے مزید کہا کہ عربی ممالک اپنی قومی اور انسانی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے شام کی نجات کےلئے اقدام کریں –
اس سے قبل اردن کے بادشاہ نے بھی امریکہ کی خارجہ پالیسیوں کی کونسل میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شام میں تشدد کے خاتمے کےلئے فوری اقدام کیا جائے –
شام میں دہشتگرد گروہ جنہیں بیرونی ممالک کی حمایت حاصل ہے مارچ 2011 سے اس ملک کے بعض شہروں میں بدامنی پھیلاکر بیرونی مداخلت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہی ہیں -

.....

/169